دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ میں طرحی مشاعرہ کا انعقاد
पुणे न्यूज एक्सप्रेस :
پونہ 🙁 محمد جاوید مولا)اردو ساہتیہ پریشد پونے اور دکن مسلم لاںٔیبریری اعظم کیمپس پونے کی جانب سے ایک شاندار طرحی اور غیر طرحی مشاعرہ غالب ڈے پر بروز ٢٤, دسمبر ٢٠٢٣ کو صبح ١١,بجے دکن لاںٔیبریری اعظم کیمپس، پونے کے ہال میں عبدالحمید ہنر کی زیرِ صدارت میں منعقد کیا گیا۔ جس میں پونے کے مشہور مقامی شعراء نے اپنی طرحی اور غیر طرحی غزلیں پیش کیں۔
مرزا غالب کے یومِ پیدائش پر غالب کے دو مصرعے دیۓ گیۓ تھے،
١) شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
قافیہ- کیا ، ردیف- مجھے
٢) جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
قافیہ – دل ، ردیف- نہیں رہا
الحمدللہ پونے کے شعراء نے دونوں مصارع پر بہترین غزلیں پیش کیں اور دادِ تحسین حاصل کی ۔
طرحی غزل کے پہلے سیشن کے بعد غیر طرحی مشاعرہ ہوا، سبھی شعراء نے اپنا مرصع کلام پیش کرکے دادِ تحسین حاصل کی اور سامعین نے بھی شعراء کی خوب پذیرائی کیں۔ دونوں سیشن کے صدر عبدالحمید ہنر نے صدارتی خطبہ اور غزل پیش کر کے اپنا حق ادا کیا، اور مرزا غالب کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بہترین اور برجستہ نظامت کے فرائض تنویر احمد تنویر نے ادا کی، اور خوب داد و تحسین سے نوازیں گیۓ۔
رفیق قاضی نے حال ہی میں جن کا انتقال ہوا، یوسف ندیم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے کلام کو پیش کیا اور ان کے لیۓ دعاںٔیں مغفرت بھی کی ۔
اس باوقار مشاعرے میں عبدالحمید ہنر ، رفیق قاضی ، تنویر احمد تنویر ، امتیاز خان، سید عبدالحلیم زیدی ، کلیم جاوید، ادھو مہاجن بسمل، خضر اللہ ، ان شعراء کے علاوہ عبدالشکور، ظہیرالحق، داؤد سنڈکے، عابدہ انعامدار جونیٔر کالج کے پروفیسرز اور دیگر اشخاص حاضر رہے۔
آخر میں رفیق قاضی کے شکریے پر اور ناشتے کی ضیافت پر مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔
मुख्य संपादक : मेहबूब सर्जेखान . संपर्क : 9503293636